
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے دس ماہ بعد معاشی پروگرام بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں طے ہونے تفصیلات بیان کی گئی ہیں، اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ ایک پیکج پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی معیشت میں توازن پیدا ہونے کا امکان ہے۔
اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پیکج کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی جائے گی، قسط کا اجراء مالیاتی ادارے کے بورڈ کی منظوری کے بعد ممکن ہوگا۔
(1/2) I would like to share that the Government of Pakistan has reached a staff level agreement with the IMF. Overcoming the challenges created by the Pandemic has required concerted effort.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) February 16, 2021
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیے گئے اقدامات پر اٹھنے والے اخراجات کے آڈٹ کروانے کیلئے بھی اتفاق ہوگیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرا م کے تحت بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کو کم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق درآمدات میں کمی اور بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں اضافہ ہونے سے پاکستان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرلیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان برآمدات بڑھانے میں بھی کامیاب ہوگیا ہے، گزشتہ مالی سال میں اعشاریہ 4 فیصد رہنے والی معاشی گروتھ اس سال1.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
The post آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب،قرض پروگرام بحال ہو گیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.