آئی ٹی یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، انکوائری شروع

تفصیلات کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کی شکایات بھی ملی ہیں۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ آئی ٹی یو میں ظہیر سرور جو گزشتہ سات سال سے آئی ٹی یو میں غیر قانونی طور پر رجسٹرار تعینات ہیں وہ آئی ڈی یو میں گھوسٹ ملازمین کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو تحفظ فراہم کرتے رہے ہیں، گھوسٹ ملازمین آئی ٹی یو سے برسوں سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آئی ٹی یو میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں پرشروع انکوائری کا علم ہونے پر آئی ٹی یو کے رجسٹرار ظہیر سرور نے استعفیٰ دے دیا، تاہم رجسٹرار آئی ٹی یو ظہیر سرور کے استعفے دیئے جانے پر بھی ہائر ایجوکیشن کی جانب سے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post آئی ٹی یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: