آج ملک بھر میں موسم کی کیا صورتحال رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی خبر دار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ با لائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔گلگت بلتستان میں موسم
سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔پنجاب کے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہیگا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں سرد اور خشک رہے گا۔اسلام

آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔آزاد کشمیر میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنیکا امکان ہے۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ ، کالام منفی 12،قلات منفی06، ا ستور ،اسکردومنفی 05، گوپس منفی04،بگروٹ،سری نگر، پلوامہ،اننت ناگ،شاپیاں، بارہ مولہ،گلگت مالم جبہ اور کوئٹہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: