آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل گرفتار، ٹیکسی ڈرائیو کو کیوں قتل کیا؟قاتل کا بیان

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل گرفتار۔۔ٹیکسی ڈرائیو کو کیوں قتل کیا؟قاتل کاسنسنی خیز بیان

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بھوگیوال کے رہائشی علی نامی 26 سالہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو کچھ روز قبل قتل کردیا گیا تھا ، پولیس نے اسکے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی زیر حراست محسن نامی نوجوان کا دوست ہے۔ محسن نے اپنے دوست طاہر کی رائیڈ بک کروائی تھی۔ ملزم طاہر کو اس کے دوست محسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔محمد علی کے ساتھ آخری رائیڈ طاہر علی نے کی تھی جو واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

لاہور پولیس کے مطابق ملزم طاہر نے ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ملزم کا پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ لڑکی سے ملنے کے لیے رائیڈ بک کی تھی، لڑکی کو آنے میں دیر ہوئی تو ڈرائیور نے گاڑی سے اترنے کا کہا۔میں نے انکار کرتے ہوئے انتظار کرنے کا کہا تو ہم دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور میں نے طیش میں آکر محمد علی کوگولی ماردی

پولیس نے ملزم کےبیان پر شکوک وشہبات کا اظہار کیا ہے اور اصل حقائق تک پہنچنے کیلئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کےمطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل آخری رائیڈ لینے والا ہی شخص ہے۔ملزم مقتول کا دوست محسن نامی شخص ہے جس نے اپنے ایک دوست طاہر کی رائیڈ بک کروائی تھی

واضح رہے کہ کچھ روز قبل 26 سالہ علی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کو قتل کردیا گیا تھا، محمد علی کی 3 سال قبل شادی ہوئی تھی اور اب وہ 2 سالہ بچی کا باپ تھا۔

پولیس کےمطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل آخری رائیڈ لینے والا ہی شخص ہے۔ملزم مقتول کا دوست محسن نامی شخص ہے جس نے اپنے ایک دوست طاہر کی رائیڈ بک کروائی تھی۔

مقتول علی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے ٹیکسی چلانے کے لیے نکلا تھا مگر واپس نہیں آیا۔اس کے لاپتہ ہونے پر تھانہ شالیمار میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔ مقتول کے ورثاء اسے ڈکیٹی کی واردات قراردے رہے ہیں۔

شدت غم سے نڈھال مقتول علی کے سسر نے کہا کہ انہوں نے 3 سال قبل بیٹی کی شادی کی تھی اور اب اس کی 2 سال کی بیٹی بھی ہے ظالموں نے ان کی بیٹی کا آسرا چھین کے اسے بے آسرا اور بچی کو یتیم کر دیا ہے۔

The post آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل گرفتار، ٹیکسی ڈرائیو کو کیوں قتل کیا؟قاتل کا بیان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: