آپ عوام کے لیے ایک ڈریکولا بن کے آئے ہیں جو ان کا آٹا چینی تک کھا گئے، عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ڈریکولا قرار دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کو ڈریکولا قرار دے دیا۔ عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بزدار صاحب آپ کو کرپشن کرپشن کا راگ الاپنا جچتا نہیں، آپ کی وجہ سے سر سبز پنجاب میں 14 سو روپے



من والی گندم 22 سو روپے کی ہوگئی، آپ عوام کے لیے ایک ڈریکولا بن کے آئے ہیں جو ان کا آٹا چینی تک کھا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب جب آپ کرپشن کی بات کرتے ہیں تو قوم کو آپ کی آٹا چوری اور پیسے لے کر شراب کا لائسنس جاری کرنا یاد آجاتا ہے، شہبازشریف کے خوشحال پنجاب کو آثار قدیمہ بنانے میں عثمان بزدار نے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے، شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو ترقی و خوشحالی جبکہ عثمان بزدار نے تباہی اور بربادی دی۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نواز شریف کی ایک تقریر کی مار ہے، لاہور کا جلسہ کٹھ پتلیوں اور مہروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدار صاحب آپ نے پنجاب اسمبلی کو لاورث چھوڑ دیا ہے ڈیڑھ سال میں لوکل گورنمنٹ اور آب پاک اتھارٹی جیسے متنازعہ قوانین پاس کرنے کے علاوہ آپ کی کارکردگی صفر ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پنجاب پولیس اور بیوروکریسی کو احکامات پاکپتن اور بنی گالہ سے مل رہے ہیں۔ شہبازشریف سے مقابلہ کرنے کی بجائے پہلے خود کو بااختیار بنائیں۔ آپ کے اختیارات جہانگیرترین، چوہدری سرور اور خاور مانیکا استعمال کر رہے ہیں۔







%d bloggers like this: