’’ اب حکمران ہم سے این آراو مانگ رہے ہیں لیکن ہم انہیں این آر او نہیں دے‘‘ حکومت کب تک گھر چلی جائے گی ؟ مولانا فضل الرحمان کا دھماکہ خیز اعلان

لاہور (آن لائن) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اب حکمران ہم سے این آراو مانگ رہے ہیں لیکن ہم انہیں این آر او نہیں دے رہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوراناپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے
تحریک کا آغاز آج گوجرانوالہ سے ہو گا کیونکہ موجودہ پارلیمنٹ منتخب پارلیمنٹ نہیں ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے آئی ہے جس کی وجہ سے عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ناجائز پارلیمنٹ کو ہٹانے

کے لیے نکلے ہیں، موجودہ حالات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہو گا۔اپوزیشن کی جانب سے حکومت سے این آر او مانگنے سے متعلق سوال پر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں، اب تو حکمران این آر او مانگ رہے ہیں اور ہم نہیں دے رہے۔جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کا اجتماع سنگ میل ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن سیاسی جماعتیں مل کر ایک آواز ہیں، گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کا راستہ روکنا قانون اور جمہوریت کے خلاف ہے، ان تمام حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں عوام گوجرانوالہ کے جلسہ میں شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے سیلاب کا راستہ نہیں روک سکتی، لاہور کے لوگ گوجرانوالہ جانے کے لئے تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ حکومت ایک طرف دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے جلسے کی اجازت دے دی ہے اور دوسری طرف کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: