اب عمران خان اور شہزا اکبر اشتہاری ہوں گے: احسن اقبال

اب عمران خان اور شہزا اکبر اشتہاری ہوں گے، ان کے جرائم سامنے آئے تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، احسن اقبال

جاتی عمرہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہمارا وقت گزر گیا اب عمران خان اور ان کے مشیر شہزاد اکبر کے اشتہاری ہونے کا وقت ہے، جب قوم کے سامنے ان کے جرائم کی فہرست آئے گی تو ان کو کرہ ارض پر منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپوزیشن اتحاد سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں سے متعلق کہا کہ پی ڈی ایم (پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ) کی تمام جماعتیں جلسوں میں شرکت کر رہی ہیں ،کہیں مرکزی قیادت اور کہیں نمائندہ قیادت جاتی ہے۔

انہوں نے حکومت سے متعلق کہا کہ یہ اپنے آپ کو فرشتہ کہتے ہیں، انہوں نے خود کو فرشتہ کہہ کر پاکستان کو لوٹا حکومت وقت نے مافیاز کی سربراہی کی ،ملک کے مفادات کا سودا کیا جب اس کی تفصیلات سامنے آئیں گی، ان کو زمین پر چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

احسن اقبال نے کہا مسلم لیگ(ن) ضمنی انتخابات میں حصہ بھی لے گی اور بھاری اکثریت سے کامیاب بھی ہو گی ۔ مریم نوازنے جاتی عمرہ میں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے اضلاع کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں احسن اقبال ،رانا ثنااللہ ،پرویزرشید ،عطا اللہ تارڑ، سائر افضل تارڑ،خرم دستگیر، منشا اللہ بٹ ،چوہدری عابد رضا ،رانا اختر خان، چوہدری اقبال گجر، توفیق بٹ ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے اراکین قومی صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز اورعہدیدار بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں امیدواروں کے چناؤ ،متفقہ امیدوار لانے اورکامیابی کے لئے حکمت عملی پرغوراور مشاورت کی گئی۔ ممکنہ امیدواروں کے ناموں کے حوالے سے غور اوران سے ابتدائی انٹر ویو بھی کئے گئے۔

احسن اقبال نے اِن ہاؤس تبدیلی کی ممکنہ تجویز کو ہارس ٹریڈنگ کا فروغ قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے اور پی ڈی ایم کی سطح پر اپنے موقف کو منوانے کا عزم ظاہر کیا، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن) نے کہا ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لئے وزرا نے سرکاری وسائل کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

The post اب عمران خان اور شہزا اکبر اشتہاری ہوں گے: احسن اقبال appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: