اب ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز کی مدد سے پیسے کما سکیں گے، جانیئے کیسے؟

دورِ جدید میں ای کامرس کو دنیا بھر میں گیم چینجر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے کمانے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اسی لیے ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر رکھنے اور انہیں یوٹیوب اور انسٹاگرام پر جانے سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس سے ٹک ٹاکر اب پیسے کما سکیں گے۔

چینی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے اس سال آزمائشی طور پر سیلر یونیورسٹی "SELLER UNIVERSITY” کے نام سے ایک فیچر ایڈ کیا ہے جسے ابتدائی طور پر انڈونیشیا کے صارفین کے لیے فعال کیا گیا ہے۔ اس فیچر کا مقصد اپنے صارفین کو ذریعہ آمدن میں مدد دینا ہے۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ہم سیلر کے ٹول کے لیے اسباق، معلومات اور اپ ڈیٹس فراہم کر رہے ہیں۔ اس طرح صارفین بڑی تعداد میں خریدو فروخت شروع کرسکتے ہیں۔ صارفین کئی طرح سے اپنی اشیا بیچ سکیں گے۔ ٹک ٹاک اب یہ سہولت دے رہا ہے کہ آپ خود لائیواسٹریمنگ اور اپنے پیج سے اشیا فروخت کریں۔

دوسری جانب ویڈیو میں سامنے اور پس منظر میں بھی اشیا ڈالی جاسکتی ہیں اور انہیں فروخت کیا جاسکتا ہے۔ جو بھی اب اکاؤنٹ بنائے گا وہ پروفائل کی دوسری ٹیب میں اپنی اشیا فروخت کے لیے رکھ سکے گا۔

ماہرین کے مطابق اگر ٹک ٹاک اس طرح کا فیچر پوری دنیا میں پیش کرے تو یہ ای کامرس کی دنیا میں ایک بڑا تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

The post اب ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز کی مدد سے پیسے کما سکیں گے، جانیئے کیسے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: