اداکارہ میرا کی غریبوں کی امداد کے نام پر بڑی فنکاری، سارا کچا چٹھا کھل گیا

اداکارہ میرا کی غریبوں کی امداد کے نام پر بڑی فنکاری، سارا کچا چٹھا کھل گیا

کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہیں اداکارہ میرا نے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شوبز کے بے گھر افراد کو اپنے گھر میں پناہ دیں گی اور ان کے کھانے کی بھی ذمہ داری لیں گی۔

اداکارہ میرا نے کوریوگرافر اور ڈانسر لاڈا کو اہل خانہ سمیت اپنے گھر منتقل کرایا اور اس کے بعد میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ وہ اس صورتحال میں شوبز سے وابستہ لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گی جس کے بعد ان کو خوب پذیرائی ملی۔

تاہم اب اداکارہ کے اس مبینہ فراڈ کا پول کھل گیا ہے اور کوریو گرافر لاڈا نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ یہ سب فراڈ اور جھوٹ تھا، فنکار نے بتایا کہ میرا نے جو شیلٹر ہوم کے نام پر ڈرامہ کیا تھا کہ ان کے گھر کے دروازے فنکاروں کےلیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں ہے انہوں نے اس نام پر غیر ملکی لوگوں اور اداروں سے فنڈز بٹورے ہیں۔

ڈانسر لاڈا نے بتایا کہ میرا نے ان کے علاوہ کسی کو اپنے گھر میں گھسنے نہیں دیا، انہوں نے بتایا کہ امداد کے نام پر ان کو 3 ماہ تک اپنے گھر میں رکھا مگر میرا نے ان کی اہلیہ سے گھر کے کام کرائے اور ان کے بچوں سے بھی ملازمت کرائی ہے۔

فنکار لاڈا نے یہ بھی کہا کہ میڈیا میں رپورٹس چلنے کے بعد لوگوں نے دنیا بھر سے میرا کو لاکھوں روپے امداد کے نام پر بھجوائے۔ بیرون ملک امداد کے لیے فون آنے پر اداکارہ میرا ہمارے نام پر اپنا اکاؤنٹ نمبر لکھواتی تھیں، میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکا دہی کا مرکز تھا۔

The post اداکارہ میرا کی غریبوں کی امداد کے نام پر بڑی فنکاری، سارا کچا چٹھا کھل گیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: