ارطغرل ڈرامہ دکھانے کے بعد عمران خان نے نوجوان نسل کیلئے کونسی کتاب تجویز کردی؟ کتابوں کی دکانوں پر رش لگ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مشہور ناول ’فورٹی رولز آف لو‘ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے، اس سے قبل ان کی ہی ہدایت پر پی ٹی وی پر ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل دکھایا جارہاہے ۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان نے’محبت کے چالیس اصول‘ (Forty rules of love) کی تصویر


پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “میں اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں کو ایلف شفق کی تحریر کردہ ناول ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کی تجویز کرتا ہوں،یہ کتاب روحانی محبت، صوفی ازم ، رومی اور ان کے مرشد شمس تبریز کے بارے میں ہے ، کچھ سال پہلے میں نے یہ کتاب پڑھی تھی اور وہ اسے پڑھ کر بہت مُتاثر ہوا”یادرہے کہفورٹی رولز آف لو‘(Forty rules of love) ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ایلف شفق کی ایک بہترین تخلیق ہے جس میں انہوں نے مولانا جلال الدین رومی اور شمس تبریز کی دوستی اور تصوف کو بیان کیا ہے۔اس ناول میں انہوں نے 8 سو سال قدیم رومی و شمس کی محبت کو اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے نہایت دلچسپ انداز میں تحریر کیا ہے۔







%d bloggers like this: