اسرائیل نواز این جی او کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر نفرت آمیز ریمارکس

اسرائیل نواز این جی او کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر توہین آمیز ریمارکس

اسرائیل نواز این جی او کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر توہین آمیز ریمارکس

دنیا بھر میں اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف بیانا ت کے خلاف واضح پیغام دینے والے وزیراعظم عمران خان یہودی و اسرائیلی حمایت یافتہ این جی او ‘یو این واچ ‘کی آنکھ میں کھٹکنے لگے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر ردعمل پر یو این واچ نے نفرت آمیز رویے کا اظہار کردیا ہے۔

یو این واچ نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کے فرانسیسی صدر کو دیئے گئے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "اقوام متحدہ انسانی حقوق کی کونسل میں آپ کی موجودگی ہمارے لیے قابل برداشت نہیں ہے”۔

یو این واچ ایک اسرائیل و یہود نواز غیر سرکاری ایک این جی او ہے جس کا اقوام متحدہ(یو این) سے کوئی تعلق نہیں ہے، صرف اس کا نام جان بوجھ کر اس سے ملتا جلتا رکھا گیا ہے۔

واضح ہو کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اپنی گزشتہ دونوں تقاریر میں دنیا میں اسلام مخالف سوچ رکھنے والوں کو واضح پیغام دیا ہے اور دنیا میں پھیلنے والے اسلاموفوبیا پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

اس کے بعد فرانس میں حضور اکرم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر بھی وزیراعظم عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

The post اسرائیل نواز این جی او کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر نفرت آمیز ریمارکس appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: