اسلام آبادہائیکورٹ نےچیئر مین پی ٹی وی نعیم بخاری کوکام سےروک دیا

اسلام آبادہائیکورٹ نےچیئر مین پی ٹی وی نعیم بخاری کوکام سےروک دیا۔۔معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نعیم بخاری کو کام کرنے سے روک دیا اور معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوادیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کسی کوچئیرمین نہیں بناسکتا، الیکشن کرائے جائیں گے۔ وزارت اطلاعات چئیرمین پی ٹی وی کی تقرری کی مجاز نہیں ہے۔

حکومتی وکیل کو مخاطب کرتےہوئے جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپ نے عمر کی حد میں نرمی کا کوئی جواز نہیں دیا، بغیر فیصلہ پڑھے سمری بھجوادی۔

جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ یہ بنچ کم ہی ایگزیکٹو کے کام میں دخل اندازی کرتا ہے۔

فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہتنخواہ لیں یا نہ لیں وہ الگ بات ہے، طریقہ کار کے بارے میں بتائیں۔

The post اسلام آبادہائیکورٹ نےچیئر مین پی ٹی وی نعیم بخاری کوکام سےروک دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: