اسلام آباد میں طالب علم کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں اے ٹی ایس پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان کے قتل کے واقعہ کی د جوڈیشل انکوائری کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ چیف کمشنر اسلامآباد عامر احمد علی نے انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔ اس ضمن میںجاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رانا محمد وقاص انور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ قتل کی انکوئری کریں گے۔قتل کی رپورٹ 5 دن میں جمع کروائی جائے گی۔چیف کمشنر کی منظوری کے بعد انکوائری آرڈر ڈپٹی ڈاریکٹر نے جاری کر د یا۔تمام گواہوں، لواحقین اور پولیس افسران کے بیانات بھی قلمبند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری

جانب پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا واقعے کی شفاف انکوائری ہو گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد میں نوجوان کے قتل پر شفاف انکوائری کریں گے اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے قانون کے مطابق جو بھی ذمہ دار ہوا اس کیخلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پورے معاشرے کے لئے تکلیف دہ ہیں۔ سب سے زیادہ تکلیف میں سے لواحقین گزرتے ہیں۔ اللہ انکو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: