اسلام آباد ہائیکورٹ، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کیلئے خصوصی بینچ تشکیل

 اسلام آباد ہائیکورٹ، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کیلئے خصوصی بینچ تشکیل


اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، نواز شریف کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کر رہا ہے، جس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی، اب وہی بینچ اس درخواست پر بھی 24 نومبر کو ہی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کےذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل خصوصی بینچ کرے گا۔

بینچ کی تشکیل کے لیے درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو بھجوائی گئی تھی۔

اضح رہے کہ یکم ستمبر کو اسلا م آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوار شریف کو 10 ستمبر کو طلب کر لیا، نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ 3 ہفتے کا وقت دیں لیکن عدالت نے نواز شریف کو 10 ستمبر کو ہی طلب کیا تھا۔

عدالت میں جمع کرائی گئی آخری میڈیکل رپورٹس کے مطابق نوازشریف ہائیپر ٹینشن، امراض قلب سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں ،میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو دی جانے والی دوائیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

نوازشریف ابھی بھی انجائنا کے مرض میں مبتلا ہیں ،نوازشریف کی جلد انجیوگرافی کی جائے گی، پاکستان جانے سے پہلے نوازشریف کی انجیوگرافی ضروری ہے،انجیوگرافی میں تاخیر کورونا وبا کی وجہ سے ہوئی، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کے لیے جہاز کا سفر خطرناک قرار دیا ہے۔

The post  اسلام آباد ہائیکورٹ، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کیلئے خصوصی بینچ تشکیل appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: