اسلام آباد ہائی کورٹ:وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ گلے پڑ گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی جانب سے عدالتوں کابائیکاٹ وکلا کیلئے مشکلات لے آیا،ہنگامہ آرائی کے بعد وکلا کی ہڑتال کے معاملے پر وکلا پریشان ہیں، وجہ کیسز میں وکیلوں کی عدم پیشی پر عدالتیں درخواستیں خارج کرنے لگی ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے آج تین مقدمات وکلا کی عدم پیروی پر خارج کر دیئے، خارج کیے گئے کیسز میں کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی،درخواست گزار نے حکومت کو ملنے والے کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کی استدعا کر رکھی تھی۔

دوسری جانب پراپرٹی سے متعلقہ کیس میں پٹشنر ۔ وکیل کی عدم دستیابی کے باعث خود عدالت میں پیش ہوئے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا پٹشنر سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں۔ پٹشنر نے جواب دیا کہ وکیل ہڑتال پر ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پٹشنر کے جواب کے بعد درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

ادھر آئی بی سوسائٹی کے انتخابات چیلنج کرنے کا کیس بھی خارج کردیا گیا ہے، وکیل کی عدم پیروی کے باعث عدالت نے درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے گزشتہ روز سماعت میں ریمارکس دیئے تھے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو میدان جنگ نہیں بننے دوں گا،ہائیکورٹ حملے میں ملوث وکلاکو نشان عبرت بنایا جائے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں حملہ اور وکلاگرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی، وکلاوقاص ملک، جوادنذیر، عطااللہ کنڈی و دیگر پیش ہوئے تھے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے تھے اس عدالت نے اس مسئلےکو اٹھایا اور سب کو پابند کیا،میڈیا نمائندوں کے موبائل سے حملے کی فوٹیجز زبردستی ڈیلیٹ کرائی گئی، ہائیکورٹ حملے میں ملوث وکلاکو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ سارے وکلااس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، واقعے میں ملوث ایک وکیل کا نام نہ دیا اور نہ دونگا، جس نے ججز کو 5گھنٹے محصور رکھا وہ سب کو پتہ ہے ، ہائیکورٹ پر حملہ ناقابل معافی معاملہ ہے،اس عدالت پر عام لوگ حملہ کرتے تب کیا ہوتا، اسلام آباد بار کے سیکریٹری کی جانب سے آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا، واقعے کے وقت دیکھا گیا کہ دونوں صدور بے بس نظر آئے۔

اسلام آباد میں وکلا کے ایک دھڑے کی طرف سے پیر کے روز ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت اور ان کے چیمبر کے گھیراؤ کے واقعے کے بعد منگل کوعمارت کے چاروں اطراف رینجرز کو تعینات کر دیا گیا تھا۔

The post اسلام آباد ہائی کورٹ:وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ گلے پڑ گیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: