اسلام آباد،دامن کوہ کے جنگل میں 3غیر ملکی خواتین کیساتھ آبرو ریزی کی کوشش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف پکنک پوائنٹ دامن کوہ کے قریب جنگل میں 3 غیر ملکی خواتین کے ساتھ آبرو ریزی کی کوشش ۔ نجی ٹی وی24نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سناری کے قریب سے دو غیر ملکی خواتین ملیںجن کاتعلق ترکی اور ناروے سے ہے۔جب کہ تیسری غیر ملکی خاتون تلہار کے قریب سے ملی۔پولیس نے تینوں متاثرہ خواتین کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔خواتین نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تین افراد نے ہمارے ساتھ آبرو ریزی کی کوشش کی، نامعلوم افراد نے ہمارے ہینڈ

بیگ بھی چھیننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے بھرپور مزاحمت کی اور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئیں،اس دوران ایک خاتون کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جنگل میں کئی کلومیٹر تک سفر کیا کیونکہ وہ راستہ بھول گئی تھیں،چونکہ خواتین کا تعلق دوسرے ملک سے تھا اس لیے وہ مارگلہ ہلز کے راستوں سے بھی ناواقف تھیں۔خواتین کا کہنا ہے جب وہ خود کو بچانے کے لیے بھاگ رہی تھیں تو ملزمان ان کا پیچھا کرتے رہے۔معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور ملزمان کی تلاش کیلئے سراغ رساں کتوں کی مدد لی گئی ہے تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: