اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سی این جی اسٹیشنز مکمل بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)سی این جی اسٹیشنز سے متعلق وزارت پٹرولیم کا جنوری کے لیے لوڈ مینجمنٹ پلان جاری کر دیا گیا ،۔وزارت پٹرولیم نے جنوری میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سی این جی اسٹیشنز مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 5 دن بند کیے جائیں گے۔وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابقایکسپورٹ انڈسٹری کو ہفتے میں ایک دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو

روانہ 2 سو 24 ملین مکعب فٹ (ایم ایم ایف) سی ایس ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے مطابق ایس ایس جی سی ایل کو روزانہ 2 سو 62 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ کابینہ نے گزشتہ ہفتے گیس پلان کی منظوری دی تھی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: