اسمگلنگ کی روک تھام کے بعدحکومت کوموبائل درآمدات کی مد میں کتنےارب آمدن ہوئی؟

اسمگلنگ کی روک تھام کے بعدحکومت کوموبائل درآمدات کی مد میں کتنےارب آمدن ہوئی؟

اسمگلنگ کی روک تھام کے بعدحکومت کوموبائل درآمدات کی مد میں کتنےارب آمدن ہوئی؟

بیرون ملک سے موبائل فون کی اسمگلنگ ختم ہونے سے حکومت کو ایک سال کے دوران55 سے 60 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سمگلنگ ختم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ڈیوائس آئیڈنٹیفیکیشن ، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی) کے خاطر خواہ نتائج سامنےآئے ہیں، جب ہم اقتدار میں آئےاس وقت70 سے 80 فیصد اسمگل شدہ موبائل فونز کی فروخت تھی۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ اس سسٹم کی وجہ سے اسمگلنگ میں کمی اور موبائل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس سے حکومت کی آمدن جو پہلے 20 ارب روپے تھی اب بڑھ کر 60 ارب ہوگئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ کا جتنا سازگار ماحول ہے وہ پورے خطے میں کہیں نہیں ہے، بین الاقوامی کمپنیاں مقامی کمپنیوں کے ساتھ پارٹنر شپ کیلئے آمادہ ہیں اس سے موبائل برآمدات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

حماد اظہر کے مطابق چین کی موبائل کمپنی ویوو فیصل آباد میں موبائل مینوفیکچرنگ شروع کرچکی ہے، حکومت نے گزشتہ بجٹ میں اس سیکٹر کیلئے نئی پالیسی متعارف کروائی تھی آئندہ سالوں میں مزید مشکلات حل کریں گے۔

The post اسمگلنگ کی روک تھام کے بعدحکومت کوموبائل درآمدات کی مد میں کتنےارب آمدن ہوئی؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: