اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی پاکستانی ’پاوری گرل‘  کا مداح بن گیا 

اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی پاکستانی ’پاوری گرل‘  کا مداح بن گیا 

اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی پاکستانی ’پاوری گرل‘  کا مداح بن گیا 

پاوری گرل دانا نیر سرحد پار دشمن ملک بھارت میں بھی مشہور ہوگئی،  بھارت میں مختلف برانڈز اور ادارے اپنی تشہیر کے لیے پاکستان کی ‘پارٹی گرل’ کا منفرد انداز اپنا رہے ہیں، اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی دانا نیر کا مداح نکلا، ٹوئٹر پر بھارتی اسٹیٹ بینک نے  آفرز کی تشہیر کے لیے ‘پارٹی گرل’ کا انداز اپنا لیا۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ایسی آفرز ہو تو پارٹی تو بنتی ہے، یہ ہمارا ایپ ہے، یہ آفرز ہے، اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔

پیزا برانڈ ڈومنوس نے بھی  رعایت کی پیش کش کو فروغ دینے کے لئے پوسٹ کی کہ "ڈومینوس پیزا پارٹی کے لئے اپنے پسندیدہ  آرڈر دینا مت بھولو اور تمام آرڈرز پر 50٪ تک کی چھوٹ حاصل کرو، پاوری ہورہی ہے،فوڈ ڈلیوری ایپس سوگی اور زوماتو نے بھی اسی طرح آفرز شیئر کی۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا  پاکستانی ’پاوری گرل‘  کا مداح  اسٹیٹ بینک آف انڈیا  پاکستانی ’پاوری گرل‘  کا مداح 

دوسری جانب بھارت کی ایک گاڑی بنانے والے برانڈ کی جانب سے بھی تشہیر کے لیے وائرل ہونے والی پاکستانی لڑکی کا انداز کاپی کیا گیا،کار 24 انڈیا نے اپنی تشہیری پوسٹ میں لکھا کہ ‘یہ تمہاری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ پاوری ہو رہی ہے۔

موبائل فون برانڈ ریئل می نے بھی اپنی پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے ‘پارٹی گرل’ کا انداز اپنایا،ریئل می نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ہمارا فون ہے، یہ ہمارے بڈز ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے۔

بھارت میں سب سے پہلے معروف بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک گانا بھی تیار کیا جسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جس کے بعد  بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور اگر لیٹ نائٹ پارٹی ہو رہی ہے اور آپ ڈسٹرب ہو رہے ہیں تو 112 پر کال کریں۔

گزشتہ کئی روز سے دانا نیر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ منفرد لہجے میں کہہ رہی تھیں کہ ‘یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں پاوری ہو رہی ہے۔

The post اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی پاکستانی ’پاوری گرل‘  کا مداح بن گیا  appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: