اسے کہتے ہیں سجی دکھا کر کھبی مارنا۔۔!! سینتھیا ڈی رچی نے رحمان ملک کے خلاف پھر بڑا قدم اٹھا لیا

کراچی (ویب ڈیسک) سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف پھر بڑا قدم اٹھا لیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون بلاگر سینتھیا نے پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ عمران فیروز کے



ذریعے درخواست دائرکی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس آف پیس نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اہم قانونی نکات کو مدنظر نہیں رکھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس آف پیس کا یکم اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔ سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔ سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے۔







%d bloggers like this: