اس بار سردیاں آئیں گی تو جانے کا نام نہیں لیں گی کیونکہ ۔۔۔۔ موسم کی شدت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی

لاہور (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آنے والے موسم سردیوں کے بارے میں اہم پیشگوئی کر دی۔اس سال سردیاں جلدی جانے والی نہیں، موسم سرما کا دورانیہ خاصا طویل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اس بار اسموگ اور دھند زیادہ ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے۔



محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر تک بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے اسموگ اور دھند کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔خشک سردی کے باعث موسمی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے۔اس سال سردی کی شدت کا آغاز دیر سے متوقع ہے جب کہ دورانیہ طویل ہو سکتا ہے۔ لہذا لوگ بیماریوں سے بچنے کے لئے اقدامات کر لیں ۔گذشتہ سال بھی پاکستان میں شدید سردی پڑی تھی۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور میں اس سال کا سب سے کم درجہ حرارت دیکھا گیا جس کے بعد 85 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔پی ایم ڈی کی رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ لاہور میں اس سے قبل درجہ حرارت -2.2 سینٹی گریڈ پر گیا تھا جو کہ 85 سال پہلے گیا تھا۔ اس کے بعد لاہور میں ایسی کوئی شدید سردی کی لہر دیکھنے میں نہیں آئی۔پاکستان میں اس بار سردی کے دورانیے میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس بار سردی کے وسط مارچ تک جانے کے امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق گلوبل وارمنگ کے اثرات پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔جس کی وجہ سے تیزی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں سردیوں کی آمد اور خاتمے میں تبدیلی نوٹ کی جا رہی ہے۔گلوبل وارمنگ کی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں سردیوں کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں دھند اور سردی کا راج برقرار رہے گا۔







%d bloggers like this: