اس تاریخ کو عوام اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی جانب سے خریدی گئی ٹکٹیں واپس لینے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شائقین کرکٹ گلبرگ تھری 58/ڈی-ون میں واقع ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹر میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کی ٹکٹ دکھا کر رقم واپس لے سکتے ہیں۔ ٹکٹ واپسی کے لیے کرکٹ کے مداح10 سے 20 فروری تک صبح 9 سے شام 6 بجے تک مذکورہ سنٹر کا رخ کرسکتے ہیں۔تمام شائقین کرکٹ کو اس عمل کے لیے تیسرے میچ کے خریدے

گئے ٹکٹ اپنے ہمراہ لانا ہوں گے۔میچ کے خریدے گئے آن لائن ٹکٹ کی واپسی 7 فروری کو ہوگی جبکہ کارپوریٹ خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے شائقین کرکٹ مندرجہ ذیل دئیے گئے ای میل آئی پر رابطہ کریں۔[email protected]

Leave a Reply

%d bloggers like this: