اقوام متحدہ مذہب کی بے حرمتی کو عالمی سطح پر جرم قرار دے: او آئی سی کا مطالبہ

اسلامی ممالک کی سیاسی تنظیم او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے  کہ مذہب کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کے لیے قرار داد جاری کرے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ایک بار پھر مخالفت کرتی ہے، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا نہیں ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسلم وزرائے خارجہ کے 47 ویں سیشن سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ عہدِ حاضر کا کینسر ہے۔

ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ اسلام دشمن بیانیہ قابل مذمت ہے خواہ کوئی بھی اس کا مرتکب ہو۔

%d bloggers like this: