الطاف حسین پارٹ 2؟ نوازشریف کی فوج مخالف تقریر پر صحافیوں کا ردعمل

نواز شریف کی فوج اور عدلیہ تقریر پر صحافیوں کا ردعمل۔۔ صحافیوں نے نوازشریف کی تقریر پر کئی سوالات کھڑے کردئیے

نواز شریف گزشتہ روز پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے گوجرانوالہ جلسے میں بھی خوب بولے ، انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید پر سنگین الزامات لگائے، اپنی تقریر کے دوران نوازشریف عدلیہ پر بھی وار کرتے رہے۔ نوازشریف کی تقریر پر صحافیوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ صحافیوں کی اکثریت نے نوازشریف پر تنقید کی لیکن نوازشریف کے حامی صحافیوں نے جہاں تعریف کی وہاں سوالات بھی اٹھائے ۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جنرل باجوہ پر یہ الزامات اس وقت کیوں نہ یاد آئے جب انکی پارٹی جنرل باجوہ کی توسیع کے حق میں ووٹ دے رہی تھی۔ کچھ صحافیوں نے کہا کہ انہیں مزہ آیا ہوگا جنہوں نے نوازشریف کو جیل سے نکال کر باہر بھجوایا۔ کچھ نے نوازشریف کی تقریر کو اپنی ہی پارٹی پر خودکش حملہ قرار دیا تو کچھ نے نوازشریف کی تقریر کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کی تقریر سے موازنہ کیا۔

سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف صاحب کی تقریر تو اچھی تھی انہوں نے باجوہ صاحب پر بہت سے الزامات لگائے اگر نواز شریف پر پابندی نہ ہوتی تو ان سے یہ ضرور پوچھتا کہ جب آپ کی پارٹی نے پچھلے سال باجوہ صاحب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمائت کی تو آپ کو یہ الزامات کیوں یاد نہ آئے؟سوال تو بنتا ہے لیکن پوچھیں کیسے؟

اینکر سلیم صافی نے کہا کہ کل سے سوچ رہا تھا کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی ایم کو گوجرانولہ جلسہ میں شرکت کی دعوت کیوں نہیں دی۔ اب پتہ چلا نواز شریف نے نواز پشتین بن کر منظور پشتین کی تقریر خود کرنی تھی۔

معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن نادیہ مرزا نے کہا کہ میں کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں۔ بس انتظار کیجیے اور دیکھیں کہ اب کیا ہوتا ہے۔

معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے کہا کہ بات “کہتا کیوں نہیں” سے چل کر “وہ کیوں نہیں کہتا” تک پہنچی اور “یہ کیا کہہ دیا “ تک آ چکی ہے۔

نیوز اینکر طارق متین نے نواز شریف کو الطاف بھائی ٹو کا نام دیا۔

معروف صحافی عدیل راجہ نے کہا کہ جی، تو ڈیل کر کے پلیٹلیٹس کم کر کے عوام کو چکمہ دے کر باہر بھیجنے والو! مزہ آرہا ہے؟ یہ تو ہو گا! یہ تو ہو گا!

The post الطاف حسین پارٹ 2؟ نوازشریف کی فوج مخالف تقریر پر صحافیوں کا ردعمل appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: