“اللہ کے فضل سے کچھ نہیں”سینیٹ انتخابات لڑنے والےغریب امیدوار کے چرچے

"اللہ کے فضل سے کچھ نہیں"سینیٹ انتخابات لڑنے والےغریب امیدوار کے چرچے

سینیٹ انتخابات میں غریب ترین امیدوار سامنے آ گیا، کاغذات نامزدگی میں "اللہ کے فضل سے کچھ نہیں” لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ غریب امیدوار سامنے آ گیا ہے، جس نے کاغذات نامزدگی میں "اللہ کے فضل سے کچھ نہیں” لکھ دیا ہے۔

پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مخالفت میں قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے والی محمد مدنی نے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی میں جواب دیا کہ خالی پلاٹ، بلڈنگ، کمرشل اور زیر تعمیر کوئی پراپرٹی نہیں۔

سینیٹ امیدوار کا اپنے گاغذات نامزدگی میں مزید لکھنا تھا کہ "نہ کوئی پراپرٹی پاکستان میں ہے اور نہ ہی بیرون ملک میں ہے، کسی بینک سے کوئی قرض نہیں لیا اور نہ ہی کسی کو دیا ہوا ہے، میرے فیملی کے بھی کسی بھی رکن کے کوئی اثاثے نہیں ہیں۔

امیدوار محمد مدنی نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے کاغذات نامزدگی میں بتایا ہے کہ "میرا سرجیکل کا کاروبار ہے، جس کی مالیت 4 لاکھ 85 ہزار 768 ہے اور بینک میں 1 لاکھ 50 روپے ہیں جبکہ میرے پاس کل مالیت پچاس ہزار کا فرنیچر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فرحت اللہ بابر کے پاس فیس کم پڑنے کی وجہ سے چندہ جمع کیا گیا تھا، جو عوام کی دلچسپی کا باعث بھی بنا تھا اور میڈیا پر بھی اس کا تذکرہ کیا جاتا رہا تھا۔

The post "اللہ کے فضل سے کچھ نہیں”سینیٹ انتخابات لڑنے والےغریب امیدوار کے چرچے appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: