الیکشن میں شکست کیوں ہوئی ؟ ٹرمپ اہم اداروں کے سربراہان کو ہٹانے لگے

واشنگٹن (آن لائن) سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے قائد ایوان سینیٹ مچ میکونل سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز کو ہٹانا چاہتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن سے صدارتی انتخابات میں واضح شکست کے بعد پہلے امریکی سیکرٹری برائے دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔اوراب سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے قائد ایوان سینیٹ مچ میکونل سے اہم ملاقات کی ہے، جینا ہیسپل نے سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات

کی۔ان ملاقاتوں میں جینا ہیسپل کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز کو ہٹانا چاہتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹرمپ اب صدارتی الیکشن میں شکست کا غصہ نہ صرف اپنی ٹیم پر نکال رہے ہیں بلکہ وہ کسی نہ کسی سطح پر اہم اداروں کو بھی اپنی شکست کا ذمہ دار سمجھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: