الیکشن کمیشن کا فیصلہ نواز شریف کے ’ووٹ کو عزت دو‘ بیانیہ کی فتح قرار

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا فیصلہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیہ کی فتح ہے۔اپنے بیان میں لیگی ترجمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ووٹ چوری پر ٹھپہ لگادیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ووٹ چوری کے مرکزی کردار عمران صاحب اوروزیراعلیٰ بزدار ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلی پنجاب دونوں مجرم قرار پاگئے ہیں وہ استعفے دیں۔انہوںنے کہاکہ عوام کو ووٹ کی عزت

کی جیت اور ووٹ چوروں کی شکست مبارک ہو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا فیصلہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کی فتح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ آنے والے انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں