امریکا کے نومنتخب صدر کا حدیث نبویؐ پر مبنی ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ایک حدیث نبویؐ کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی مسلم کمیونٹی اور دیگر مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہیں۔

جو بائیڈن نے آقائے دوجہاں حضرت محمدؐ کی حدیث مبارکہ بیان کی جس میں آپؐ ارشاد فرماتے ہیں کہ، ” جو تم میں‌ سے برائی کو دیکھے تو اس کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کرے اور اگر اس کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کو زبان سے روکے اور اگر اس کی طاقت بھی نہیں‌ رکھتا تو اس کو دل سے برا جانے”۔

جو بائیڈن کے اس ویڈیو پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین ان کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں کیونکہ اس سے مذہبی منافرت کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور مذہبی ہم آہنگی پیدا ہوگی۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ہم سب کو اس طرف بڑھنا چاہیے کہ اپنی فیملی ، محلے داروں، رشتہ داروں اور ملک کے لیے بہتری کیا ہے پھر اس پر عمل کرنا چاہیے۔

The post امریکا کے نومنتخب صدر کا حدیث نبویؐ پر مبنی ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: