امریکہ کو لاہور، پنڈی، اسلام آباد میں دہشتگردی کے اڈے تباہ کرنے کی ’دعوت‘: علی وزیر کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کا امریکہ سے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور تباہ کرنے کا مطالبہ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سپیکر قومی اسمبلی سے علی وزیر کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے علی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں ہیں اور آپ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ اگر پی ٹی ایم کے علی وزیر اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے تو سپیکر قومی اسمبلی ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کے ریفرنس کا آغاز کریں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ممبر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی ایم علی وزیر کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پشتو میں تقریر کر رہے ہیں، پشتو میں وہ جو کہہ رہے ہیں اردو میں اس کا ترجمہ یوں ہے کہ تم (امریکہ) نے افغانستان کو تو تہس نہس کر دیا، پختونوں کو تباہ کر دیا، اب جب تک تم (امریکہ) دہشت گردی کے اڈے جی ایچ کیو، اسلام آباد، لاہور، پنڈی تباہ نہ کر دو، واللہ میں (علی وزیر) تمہیں آئندہ یہاں آنے نہیں دوں گا۔

Related posts:

 القاعدہ سربراہ کی دھمکی کو سنجیدہ نہیں لیتے، ایمن الظواہری کے پیغام پر بھارت کا ردعمل

حالات یہی رہے تو میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا، عامر لیاقت

ایک آمر آ کر دو منٹ میں پارلیمنٹ کو اڑا دیتا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

%d bloggers like this: