امریکہ کی پاکستان کو کرونا کی متوقع ویکسین کی تیاری میں تعاون کی پیشکش

پاکستان کے لئے متوقع کرونا ویکسین کی فراہمی کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی ہے، امریکہ نے پاکستان کو کرونا وائرس کی متوقع ویکسین کی تیاری میں تعاون کی پیشکش کر دی ہے، واشنگٹن میں موجود پاکستانی مشن نے پاکستانی حکومت کو امریکی فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

امریکا کے ساتھ سفارتی سطح پر کامیاب روابط کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ پہلے فیز میں کرونا وائرس کی متوقع ویکسین سے مقامی ضرورت کو پورا کرے گی، اس کے بعد دوسرے فیز میں کرونا وائرس کی متوقع ویکسین دوست اور اتحادی ممالک کو فراہم کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین سازی میں پاکستان کو خوش آمدید کہیں گے، امریکہ کی میڈیکل کمپنیاں بھی پاکستان سے ویکسین سازی کے حوالے سے بھی تعاون کر سکتی ہیں جس کے بعد پاکستان کی مقامی کمپنیاں بھی کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرسکیں گی۔

میڈیا ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قومی وزارت صحت کو پاکستانی کمپنیوں سے مشاورت کی ہدایت کردی ہے، تاہم پاکستان نے امریکہ کی پیشکش پر اسے مثبت جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

The post امریکہ کی پاکستان کو کرونا کی متوقع ویکسین کی تیاری میں تعاون کی پیشکش appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: