امریکی سرمایہ کار پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے خواہش مند

امریکی سرمایہ کار پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے خواہش مند

امریکہ کی سرمایہ کاری کرنے والی چند کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں الیکٹرک کارز متعارف کروانے میں دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں تیزی سے فروغ پانے والی الیکٹرک وہیکلز انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اس پیش رفت کا اعلان کونسل جنرل لاہورکیتھرین روڈرگز نے اپنے ایک آفیشل بیان کے ذریعے کیا اور کہا کہ امریکی سرمایہ پاک امریکہ تجارت کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فیصل آباد چیمبرآف کامرس کے صدر حافظ احتشام جاوید اور کونسل جنرل کے درمیان ایک آن لائن میٹنگ بھی منعقد ہوئی، جس میں کونسل جنرل کیتھرین کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کارپاکستان میں گاڑیوں کی تیاری سے متعلق انڈسٹری کے قیام اور اس کے امکانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر کے مہینے میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں الیکٹرک وہیلکز متعارف کروائے جانے کااعلان کرتے ہوئے اگلے چند ہفتوں میں اس سے متعلق پالیسی لانے کا بھی فیصلہ کیا تھا، اس وقت وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر نے کہا تھا کہ آٹوموٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016 میں تیار کی گئی تھی اور جون 2021 میں اس کی میعاد ختم ہورہی ہے

۔ جب تک یہ پالیسی ختم نہیں ہوجاتی ، ہم اس طبقے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کرسکتے ہیں ، لیکن اس کے بعد ہمیں اس شعبے پر کام کرنے کا موقع ملے گا اور وزیر قانون نے کہا ہے کہ پاکستان میں آٹوموبائل صنعت کو فروغ دینے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد آٹوموبائل کمپنیاں جو ابھی تک پاکستان میں کام نہیں کررہی ہیں انہوں نے بھی ملک میں کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کی ہے،جن کمپنیوں کے پاس پہلے ہی پاکستان میں پلانٹس موجود ہیں انھوں نے اپنے کاموں میں توسیع کی اور وہ مزید اپنا کاروبار بڑھانا چاہتے ہیں،حماد اظہر نے بتایا کہ ٹویوٹا پاکستان نے پیداوار کے لئے تیسرا مرحلہ شروع کیا جبکہ کیا kia))نے ملک میں اپنی پیدواری صلاحیت دوگنی کردی ہے۔

The post امریکی سرمایہ کار پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے خواہش مند appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: