امریکی والدین کی خواہش پوری،14بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش پر جشن

تیس سال بعد امریکی والدین کی خواہش پوری،14 بیٹوں کے بعد بعد بیٹی کی پیدائش

امریکی والدین کو تیس سال بعد خوشی مل گئی،ریاست مِشی گن میں 14 بیٹوں کے والدین کے ہاں 30 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی،والدین بیٹی کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہوگئے۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق بچی کے باپ جے شوانڈٹ اور ان کی بیوی کیٹیری شوانڈٹ دونوں کی عمر 45 برس ہیں،وہ دونوں اسکول کے زمانے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور یونیورسٹی جانے سے قبل ہی دونوں نے شادی کرلی تھی۔ جب وہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے تو ان کے ہاں 3 بیٹوں کی پیدائش ہوچکی تھی۔

جے شوانڈٹ کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی بیوی بچی کی پیدائش پر بہت خوش اور خاندان میں بیٹی کی شمولیت پر پُرجوش ہیں،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سال کئی وجوہات سے یادگار رہا لیکن ’’میگی جین‘‘ ایک ایسا تحفہ ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔

سب سے بڑے 28 سالہ بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والدین سوچتے تھے کہ ان کے ہاں کبھی بیٹی پیدا نہیں ہوگی، مجھے معلوم نہیں کہ میری ماں نے کبھی لڑکیوں والے گلابی رنگ کے کپڑے خریدے ہوں۔

جے شوانڈٹ کے پاس قانون کی ڈگری ہے جبکہ اور ان کی بیوی کیٹیری شوانڈٹ نے سوشل ورک میں ایم اے کر رکھا ہے۔

The post امریکی والدین کی خواہش پوری،14بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش پر جشن appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: