انا للہ و انا الیہ راجعون !!!کورونا کا وار چل گیا، عدالت کے معززجج انتقال کر گئے

لاہور (ویب ڈیسک)ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی عدالت کو بند کردیا گیا تھا۔ اظفر



سلطان کی عدالت میں تعینات تمام عملے کے ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی آئے تھے۔ترجمان لاہور ہائی کورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے اور ایک مرتبہ پھر ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار 088 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 055 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 072 ، پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار 221، خیبرپختونخوا 41 ہزار 258 ، اسلام آباد میں 22 ہزار 765، بلوچستان میں 16 ہزار 226 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 041 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 409 تعداد ہوگئی۔







%d bloggers like this: