انتخابی مہم:پی ٹی آئی رہنماعلی امیں گنڈا پور کے جلسے میں کل کیا حادثہ پیش آیا؟تفصیلات جانئے

گلگت(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ے جلسے کے دوران اسٹیج کا ایک حصہ گر گیا۔گانچھے میں وفاقی وزیر علی امین جلسہ کررہے تھے جس کے دوران اسٹیج کا ایک حصہ گر گیا اور اسٹیج پر موجود مقرریں اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔بعد ازاں اپنے



خطاب میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہاں کے لوگوں ضلع چاہیے تو ووٹ دیں اور جتنے ضلع چاہئیں لے لیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت کے عوام پی ٹی آئی کے نمائندے کو ووٹ دیں، عمران خان کو الیکشن میں کامیاب کرائیں۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے جس کے لیے تمام بڑی سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلارہی ہیں۔اس سے قبل بھی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے گلگت بلتستان (جی بی) کے حلقہ اے ٹو گلگت ٹو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو پیشکش کی کہ حلقے کے عوام الیکشن میں جتنے ہزار ووٹوں کی لیڈ دیں گے وہ اتنے ہزار کروڑ روپے اس علاقے کے لیے دیں گے۔ادھر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ 4 ماہ قبل ہی ہوگیا تھا لیکن بلاول نے کہا تھا کہ الیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جائے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی اداروں کی عزت کرتی ہے، ان کی بات مانی اور صوبے کا فیصلہ الیکشن کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جی بی اے ٹو گلگت ٹو میں انتخابی جلسے سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ حلقے کے عوام الیکشن میں جتنے ہزار ووٹوں کی لیڈ دیں گے وہ اتنے ہزار کروڑ روپے انہیں اس علاقے کے لیے دیں گے۔جواب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوگ پیسے لے لیں لیکن ووٹ پیپلز پارٹی کو دیں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں کیلئے 15 نومبر کو پولنگ ہوگی۔







%d bloggers like this: