انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے طلبہ و طالبات کا ایسا کام کہ پوری قوم کو شاندار پیغام دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا،یونیورسٹی کے طلباء نے ہاتھ دھونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے میں صفائی کی اہمیت کے حوالے سے پوری قوم کو مثبت پیغام دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کا عالمی دن






منایا گیا،اس موقع پر درجنوں طلبہ و طالبات نے ہاتھ دھونے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔ میڈیا سوسائٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر تنویرقاسم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 2008ء میں پہلی بار عالمی سطح پر یہ دن منایا گیا تھا۔ اسلام نے چودہ سوسال پہلے ہاتھ دھونے اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا،حضور ﷺ نے صفائی کو نصف ایمان قراردیا۔ کورونا کے عہد کا بھی سب سے بڑا پیغام ہاتھوں کی صفائی اور جراثیم سے بچاؤ ہے۔ ہاتھ دھونے کی عادت کو اپنا کر بے شمار بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ واش روم کے بعد اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کی عادت صحت مند کام ہے۔انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کے طلباء میں اس دن کی مناسبت سے جو سرگرمی کرائی گئی اُس کا مقصد بھی یہی تھا،ہاتھ دھونے میں صابن کا استعمال انتہائی جراثیم کُش عمل ہے اور اسے جراثیم سے بچنے کا محفوظ طریقہ بھی بتایا جاتا ہے، اسلام کی بنیادی تعلیمات میں ہاتھ دھونا بھی بہترین سُنت ہے، صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ہمیں اسے اپنی زندگی کا پسندیدہ عمل بنانا ہوگا۔





%d bloggers like this: