انسانیت ایک بار پھر شرمسار، خیرپور میں سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل

انسانیت ایک بار پھر شرمسار،خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں پیش آیا دل دہلادینے والا واقعہ، جہاں درندوں نے سات سالہ بچی سے زیادتی کی اور اسے قتل کردیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور تین ملزم گرفتار کرلئے،بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں پانچ ملزم نامزد ہیں،مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیرجو گوٹھ کے قریب گاؤں ہادل کے قریب سات سالہ بچی مونیکا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا مونیکا لاڑک کے لاش کھتیوں سے برآمد ہوئی تھی، بچی کوزیادتی کے بعد گھلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا،

ملزمان سات سالہ مونیکا کو اغوا کرکے کیلوں کے باغ میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور ثبوت مٹانے کیلئے بچی کو گلا دبا کر قتل کر کے لاش وہیں چھپا دی، لوگ جب باغ میں پہنچے تو بچی کی لاش ملی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ اوپیرجوگوٹھ کے مطابق بچی کے اوپر لکڑیوں سے بھی وار کیےگئے ہیں،ایس ایس پی خیرپور امیرسعود کے مطابق بچی کےجسم سے سیمپل اور فنگرپرنٹس لیے ہیں،علاقےسے کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے،جن سے تفتیش جاری ہے،مکمل تفتیش کےبعد جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔

مونیکا لاڑک اپنے گاؤں کے قریب گھروں میں کام کرتی تھی واپس گھر جاتی وقت نامعلوم افراد نے مونیکا کو جنسی زیادتی قتل کے بعد لاش کو گھتیوں میں پھنک دیا تھا ،مونیکا زیادتی قتل کیس میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتیاج کیا جارہاہے۔

The post انسانیت ایک بار پھر شرمسار، خیرپور میں سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: