
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اسامہ ندیم ستی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ جس پر عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزموں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسامہ ستی قتل کیس میں ملوث ملزموں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی @haseebm61489235 #usamanadeemsatti #usamasatti #usamasattideservesjustice #GNN #GNNupdates pic.twitter.com/FYXxTK1PYp
— GNN (@gnnhdofficial) January 13, 2021
تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس سروسز سے برطرف کیے جانے والے اے ٹی ایس اہلکار جن پر قتل کا الزام ہے انہوں نےاپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔ جس میں تمام ملوث ملزموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے بے گناہ شہری کی جان لی گئی ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزموں کا مزید 5 روزہ ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزموں نے 164 کا بیان ریکارڈ نہیں کرا دیا؟ جس پر تفتیشی نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔اس کے بعد عدالت نے ملزموں کو5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور سماعت ملتوی کر دی۔
The post انسداد دہشت گردی عدالت میں اسامہ ستی قتل کیس میں ملزموں کا اعتراف جرم appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.