انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ڈالر کی قدر میں 11 پیسے اضافہ ہوا۔

امریکی ڈالر جو گزشتہ روز 160روپے 62 پیسے کا تھا آج کاروبار کے اختتام تک 160 روپے 73 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے، آج ہونے والے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 353.52 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

آج کاروبار کا آغاز 40540.70 پوائنٹس سے ہوا، ایک موقع پر انڈیکس40598 سے بھی اوپر چلا گیا مگر اتار چڑھا ؤ کے بعد کاروبار40187.18 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

The post انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: