انٹر ، بی اے، بی ایس کے امتحانات طلبا کیلئے اہم تفصیلات جاری

لاہور (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان کے لئے داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کردی، تاریخ میں توسیع کے بعد اب امیدوار17 نومبر تک آن لائن داخلے بھجوا سکیں گے، لاہور بورڈ کے مطابق 18 نومبر سے لیٹ فیس کے ساتھ امیدوار 2 دسمبرتک داخلہ جمع کراسکیں گے،لیٹ فیس پر طلبا سے 500 روپے جرمانہ وصول کیا جائیگا،داخلہ بھجوانے والے طلبا اپریل 2021 میں پارٹ ون کا امتحان دے سکیں گے،دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے/ بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ون، سپیشل کیٹکگری، امپرووڈویژن اور سماعت سے

محروم امیدواروں کے تحریری امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری کر دی ہیں جو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkسے ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق (پرائیویٹ /ایکسٹرنل ، لیٹ کالج اور ریگولر )بی اے/ بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس پارٹ ون سالانہ امتحان2020، سپیشل کیٹگری (ڈاکٹرز/نرسز/اضافی مضامین/فاضل/وفاق المدارس)سالانہ امتحان2020ء ، امپرووڈویژن بی اے /بی ایس سی (کمپوزٹ)سالانہ2020ء اوربی اے /بی ایس سی پارٹ ون سالانہ2020ء ( سماعت سے محروم) امیدواروں کے امتحانات26نومبر2020ء سے شروع ہوں گے جس کیلئے رو لنمبر سلپس پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkسے ڈائو ن لوڈ کی جا سکتی ہیںجبکہ ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ کالجز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: