انڈوں کی قیمتیں اور کرپٹ مرغیاں ۔۔۔۔۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا چٹکلہ پاکستان بھر میں وائرل ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک)ملک میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئےبلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ انڈوں کی قیمتیں اس لئے زیادہ ہو گئی ہیں کیونکہ مرغیاں کرپٹ ہیں ۔ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی برجستہ جملوں اور طنز و مزاح کے باعث



ویسے ہی مقبول ہیں مگر سوشل میڈیا پر ان کے مزاح کو زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔انہوں نے انڈوں کی قیمت میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انڈے اس لئے مہنگے ہوئے ہیں کیونکہ مرغیاں کرپٹ ہیں۔مگر ایک صارف نے یہاں بھی وزیراعظم کی دور اندیشی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام وزیراعظم کا مرغی والا منصوبہ اپناتے تو آج مہنگے انڈے نہ خریدنے پڑتے۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ مرغیوں اور مافیا کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے،ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ مرغیاں کرپٹ ہیں، انہوں نے جان بوجھ کر انڈے دینا بند کردیا ہے جس کے نتیجے میں انڈے مہنگے ہوگئے ہیں۔ایک اور صاحب نے انڈوں کی مہنگائی کو بھارت کی سازش قرار دیا ہے۔جبکہ ایک خاتون سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ مہنگے انڈے دینے پر مرغیوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے حکومتی فیصلے کو خوش امدید کہتے ہیں۔ کسی مرغی کو این ار او نہیں ملے گا۔اس میں تو کوئی شک نہیں کہ ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔اشیائے خورونوش تو غریب طبقے کی قوت خرید سے بھی باہر چلی گئی ہیں۔ گھی،چینی،دالیں،آٹا اور سبزی ہر چیز کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اورہر کوئی مہنگائی کے خلاف دہائی دیتا نظر آتا ہے۔حکوت نے بھی یہ بات تسلیم کی ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے اور وہ جلد ہی اس پر قابو پا لیں گے۔مگر مہنگائی کے اس عالم میں جتنی شہرت انڈوں کے حصے میں آئی ہے اتنی کسی اور پراڈکٹ کو نصیب نہیں ہوئی۔ ۔ملک بھر میں میں انڈے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور فی درجن انڈے 120 روپے سے بڑھ کر 190 روپے تک فروخت ہونے لگے ہیں۔ایک سروے کے مطابق اسلام آباد میں فی درجن انڈوں کی قیمت 125 روپے سے بڑھ کر کی قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی میں فی درجن انڈے 120 روپے سے بڑھ 170 روپے کے ہوگئے۔ لاہور میں اس وقت درجن انڈوں کی قیمت 161 روپے ہوگئی ہے۔پشاور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 168 روپے اور دیسی مرغی کے انڈے 240 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ملتان میں فی درجن انڈوں کے نرخ 180 روپے تک پہنچ گئے۔







%d bloggers like this: