انکوائری رپورٹ میں آئی جی سندھ کا اغوا ثابت نہیں ہوا

معروف صحافی اور اینکر ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں آئی جی سندھ کا اغوا ثابت نہیں ہوا۔

ارشد شریف کے مطابق انکوائری رپورٹ میں آئی جی سندھ کا اغوا ثابت نہیں ہوا، آئی جی سندھ کو اپنے پاس بلانے پر افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بجائے اسکے کہ آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر اور رینجر افسران خود آئی جی سے رابطہ کرتے ، انہوں نے آئی جی کو بلالیا جس پر ناپسندیدہ صورتحال پیدا ہوئی۔آئی جی صاحب خود چل کر گئے جہاں پبلک پراسیکیوٹر بھی موجود تھے

اس موقع پر ارشد شریف نے رپورٹ کے مندرجات سندھ حکومت سے شیئر کیے ۔

ارشد شریف کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ سے پیپلزپارٹی مطمئن ہے اور مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ انہیں اس رپورٹ سے تسلی ہوئی ہے جس کی انکوائری بلاول نے ڈیمانڈ کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات چیف آف آرمی اسٹاف کے حکم پر کی گئی جس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چار سینئر اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کہ ذمہ دار افسران کی وجہ سے ریاست کے 2اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف جی ایچ کیو میں کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ انیس اکتوبر کی شب مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتارکیا تھا، ان کی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری اس پر بولے اور آرمی چیف سے اپیل کی جس پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تمام واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔

The post انکوائری رپورٹ میں آئی جی سندھ کا اغوا ثابت نہیں ہوا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: