آصف زرداری پرمزید دو نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد وفاقی حکومت کے لیے کتنا وقت دیکھ رہے ہیں؟ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سابق صدر آصف زرداری نے کیا جواب دیا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر مزید دو نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق صدر عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیسوں کی سماعت کی جس میں آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کی حاضری لگوائی گئی جب کہ گزشتہ سماعت پر غیر حاضر ملزم شیر علی بھی عدالت میں پیش ہوا۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے ان سے متعلق جو بیان دیا تھا

اس کا مقصد اپوزیشن کو تقسیم کرنا تھا۔راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا جب ہم اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس طرح کے مقدمات بنتے رہتے ہیں، یہ مقدمات ہم نے دیکھے ہوئے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف کی جانب سے اپنے خلاف دیے گئے بیان سے متعلق سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کسی کے کہنے پر بیان دیا ہو گا، مقصد اپوزیشن کو تقسیم کرنا تھا۔نواز شریف کی ٹی وی پر تقریر پر پابندی کے حوالے سے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اب ٹی وی پر کسی کی تقریر روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے، موبائل کی صورت میں لوگوں کے ہاتھوں میں اب ٹی وی ہے۔صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے لیے کتنا وقت دیکھ رہے ہیں؟ جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہم نے بسم اللہ کی ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: