اٹلی کے بڑے مافیا کے خلاف تیز ترین ٹرائل کیلئے تاریخ کی منفرد عدالت قائم

سیسیلین مافیا کے گڑھ اٹلی میں ایک مقدمے کی منفرد انداز میں سماعت ہوئی، جس کے لیے ایک کمرہ عدالت خصوصی طور پر تعمیر کیا گیا، کیونکہ اس مقدمے میں ملزمان کی تعداد 350 سے زیادہ تھے، جن کے خلاف 900 سے زیادہ گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا،وسیع سائز کے عدالتی کمرے کی تعمیر کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیونکہ تمام ملزم ایک ساتھ کٹہرے میں کھڑے کئے گئے،ماہرین کے مطابق عدالتی کارروائی مکمل ہونے میں کم ازکم ایک سال کا وقت درکار ہے۔

مقدمے کے ملزمان عام مجرم نہیں بلکہ ان میں قانون دان، سیاست دان، کاروباری افراد، اعلیٰ سرکاری عہدے دار اور مافیا کے ارکان شامل ہیں، ان پر منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ، ناجائز قبضوں اور قتل کے الزامات ہیں۔ یہ تمام جرائم منظم انداز میں برسوں تک جاری رہے۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ مقدمہ بنیادی طور پر اینرنگیٹا کی منکوسو فیملی پر مرکوز ہے جو کیلبریا کے علاقے ویبو ویلنٹیا کو کنٹرول کرتی ہے۔ مقدمے میں منکوسو فیملی کے کئی ارکان کو بھی نامزد کیا گیا تھا،یہ گروپ ایک مافیا کے طور پر دھونس، دباؤ اور رشوت کے ذریعے مسلسل جرائم جاری رکھے ہوئے تھا، جن میں اعلیٰ عہدے دار اور سیاست دان بھی ان کے شریک تھے، گروپ اپنے مختلف کاروباروں کے ذریعے سالانہ 61 ارب ڈالر سے زیادہ کما رہا تھا۔

2016 میں شروع ہونے والی طویل تحقیقات کے بعد تمام ملزمان کو دسمبر 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور کم از کم 11 اطالوی علاقوں کا احاطہ کیا گیا تھا، تقریبا 2500 افسران نے کلابریا کے علاقے وِوبو والینٹیا میں مشتبہ افراد پر مرکوز چھاپوں میں حصہ لیا ، جو اس علاقے کا مرکز ہے،جو بنیادی طور پر ’ندرننگیٹا کے مانکسو قبیلے کے زیر کنٹرول ہے۔

جرمنی ، سوئٹزرلینڈ اور بلغاریہ میں ایک سابق سینیٹر ، ایک پولیس چیف ، مقامی کونسلرز اور مافیا کی مدد کرنے کے الزام میں بزنس مین کو بھی گرفتار کیا گیا،اینٹی مافیا پراسیکیوٹر نکولا گریٹری نے چھاپے کے وقت گارڈین کو بتایا کہ 1986-92 کے پالرمو میکسی ٹرائلز کے بعد جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف یہ سب سے بڑا آپریشن تھا ، جب سسیلی استغاثہ نے 475 افراد کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔

مقدمے کی سماعت کے لئے ، گریٹری کی ٹیم نے اپنے چارجز کی پشت پناہی کے لئے 24،000 وائرٹیپ اور مکالمے جمع کروائے،ٹورنٹو میں یارک یونیورسٹی میں کرائم اینڈ سکیورٹی سے متعلق ناتھنسن سنٹر کے مشاورتی بورڈ کے رکن ، ندرننگیٹا کے ماہر اور انٹرنیو نیکسو نے مقدمے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اطالوی حکام امید کرتے ہیں کہ یہ’ ندرنگیٹا مافیا کے خلاف جدوجہد کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

مقدمے کو اٹلی کی تاریخ میں 30 سال کے عرصے میں سب سے بڑا مقدمہ کہا گیا ہے، اسی نوعیت کا ایک مقدمہ میکسی ٹرائل کے نام سے 1986 میں چلایا گیا تھا۔ یہ مقدمہ سسلی کے بدنام زمانہ مافیا گروپ کوسا نوسٹرا فیملی کے خلاف تھا، جس میں تین سو سے زیادہ افراد کو سزائیں دی گئی تھیں۔

The post اٹلی کے بڑے مافیا کے خلاف تیز ترین ٹرائل کیلئے تاریخ کی منفرد عدالت قائم appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: