اپنی کارکردگی سے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گا، شاہد آفریدی کا پی ایس ایل کیلئے عزم

اسلام آباد (آن لائن ) پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ اپنی کارکردگی سے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ پی ایس ایل کےآغاز سے متعلق ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ہر کوئی پْرجوش ہے۔انھوں نےکہا کہ کرکٹرز ایکشن کے لیے جبکہ فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے پْرجوش ہیں۔بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ لیگ نوجوان ٹیلنٹ کے لیے کافی اہم ہے، پاکستان کو اس لیگ کی وجہ

سے بہت ٹیلنٹ ملا۔دنیا کی کسی بھی لیگ سے موازنہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں لیگ کھیلی، لیکن پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار سب سے بہتر پایا۔شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے پی ایس ایل جیسی زبردست بولنگ کسی بھی لیگ میں نہیں دیکھی۔انھوں نے کہا کہ بہت سارے غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔چھٹے ایڈیشن کی ٹیموں پر بات کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ اس بار تمام ٹیمیں اچھی ہیں، زبردست مقابلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ بڑا برانڈ ہے، اس بار بھی سب مل کر اسے کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔شاہد ا?فریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کی پہچان ہے۔  شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ اپنی کارکردگی سے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ پی ایس ایل کےآغاز سے متعلق ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ہر کوئی پْرجوش ہے۔انھوں نے کہا کہ کرکٹرز ایکشن کے لیے جبکہ فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے پْرجوش ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: