اپوزیشن اتحاد نواز شریف کے بیانیے کا بوجھ اٹھانے سے قاصر، 2 مزید جماعتیں پیچھے ہٹ گئیں

اپوزیشن اتحاد نواز شریف کے بیانیے کا بوجھ اٹھانے سے قاصر، 2 مزید جماعتیں پیچھے ہٹ گئیں

نواز شریف کے ملکی اداروں پر حملوں اور ملک مخالف بیانیے سے بددل ہونے والوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، پیپلز پارٹی کے بعد پی ڈی ایم ( پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ) میں شامل مزید 2 جماعتوں نے ان الزامات پر اعتراض کر دیا۔

قومی وطن پارٹی اور جمیعت اہل حدیث کل ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں معاملہ اٹھائیں گی۔ مولانا فضل الرحمان بھی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے موقف سے متفق ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی وطن پارٹی اور جمیعت اہل حدیث نے موقف اپنایا ہے کہ قومی سلامتی ، دفاعی اداروں کی قیادت کو نشانہ بنانا ہماراایجنڈا نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کسی شخصیت کا نام لینے کی بجائے سلیکٹرزیا اسٹیبلشمنٹ کا نام استعمال کرنے کے حامی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی نواز شریف کے بیانیے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہہ چکے ہیں کہ "فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ، انتظار ہے کہ وہ کب ثبوت پیش کریں گے۔

The post اپوزیشن اتحاد نواز شریف کے بیانیے کا بوجھ اٹھانے سے قاصر، 2 مزید جماعتیں پیچھے ہٹ گئیں appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: