اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیساتھ نیب کا ناروا سلوک ، عدالت نے بڑاحکم جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے نیب حکام کے رویئے کی شکایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میں عدالتی حکم پرتحویل میں ہوں لیکن میرا یہ بنیادی حق ہے، سارا زمانہ جانتا ہے مجھے کمر کی تکلیف ہے اور گزشتہ 25 سال سے اس تکلیف میں مبتلا ہوں۔شہبازشریف نے عدالت میں کہا کہ میں نماز پڑھنے کے لیے کرسی کا رخ تبدیل کرکے مدد لیتا تھا لیکن یکم اور دو اکتوبرکو

میری مدد کرنے سے انکار کردیا گیا، پہلے کھانا مجھے اندر میز پر رکھ کر دیتے تھے لیکن اب زمین پر رکھ دیتے ہیں، ایسا جان بوجھ کر کیا جاتا ہے تاکہ مجھے جھکنا پڑے، یہ عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر ہوا۔کیس کی سماعت کے دوران کھانا زمین پر رکھ کر دینے پر عدالت نےاظہار برہمی کیا، عدالت نے دیگر وکلا کو بولنے سے روکتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاست میں تم سے زیادہ تجربہ ہے، فاضل جج نےریمارکس دیے کہ میں آج ہی اس کے متعلق مکمل آڈر پاس کروں گا، یہ ہرگز درست نہیں کہ کھانا زمین پر دیا جائے ، حکم دیتا ہوں کسی بھی ملزم کی تضحیک نہ کی جائے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: