
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات جلد ہی لاہور میں اپنا ویزا سنٹر کھولے گا۔ سفیر نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں خصوصا تعمیرات اور صحت میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اسلامی جمہوریہ پاكستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے وزیر اعلی پنجاب جناب سردار عثمان بزدار سے ملاقات كی اور دو طرفہ تعلقات اور دونوں اطراف میں مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال كيا pic.twitter.com/ac4KS9lRz3
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) February 15, 2021
یو اے ای کے سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت خصوصی معاشی زون میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات کے بارے میں بات کی اور امید ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (آر یو ڈی پی) اور والٹن بزنس حب پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے پہلی بار اعلان کیا تھا کہ وہ غیر ملکی لوگوں کو اماراتی شہریت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اہل امیدواروں میں سرمایہ کار ، خصوصی ہنر مند افراد ، ڈاکٹر ، انجینئر اور فنکار شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ اماراتی سفیر نے کراچی چیمبر آف کامرس میں ایک تقریب کے دوران بھی بتایا تھا کہ یو اے ای نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سنٹر کھولنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
سفیر نے کہا کہ کراچی میں ویزا فراہم کرنے کی سہولت کا آغاز رواں سال ستمبر میں شروع ہو جائے گا جبکہ اسی طرز کا سنٹر اسلام آباد میں بھی بنایا جائے گا۔ ویزا سنٹر میں میڈیکل انشورنس، چیک اپ اور کنٹریکٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی، یہ ایشیا کا سب سے بڑا ویز سنٹر ہو گا۔
The post اچھی خبر : متحدہ عرب امارات جلد لاہور میں اپنا ویزا سنٹر کھولنے اعلان appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.