اکیلی لڑکی نے پوری ووٹ چور حکومت کو ہلا کر رکھ دیاراناثناء اللہ پی ٹی آئی رہنما امین علی گنڈا پورپر برس پڑے

لاہور(آن لائن ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنائ�  اللہ نے کہا ہے کہ ایک نہتی لڑکی نے پوری ووٹ چورحکومت ہلا دی ہے، گندے نظام کے گندے وزیر سے گندی ذہنیت کے بیانات کی ہی توقع کی جاسکتی ہے، ذاتیات پر اترنے والوں کی بدزبانی ان کی سیاسی ناکامیاور اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک نہتی لڑکی کے خوف میں پورا سلیکٹڈ ٹولا مبتلا ہے۔اکیلی لڑکی نے پوری ووٹ چور حکومت ہلا دی ہے۔ انہوں

نے کہا کہ گندے نظام کے گندے وزیر سے گندی ذہنیت کے بیانات کی ہی توقع کی جاسکتی ہے۔ ذاتیات پراترنے والوں کی بدزبانی ان کی سیاسی ناکامی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔بیمار ذہن آٹا، چینی ووٹ چوروں کے پاس پاکستان اور جی بی کے عوام کیلئے کچھ نہیں۔ واضح رہے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے انتخابی جلسے کے دوران مریم نواز کی ذاتیات پر بھی تنقید کی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: