اگر گلگت بلتستان میں دھاندلی ہوئی تو ہم اگلے روز اسلام آباد میں آکر دھرنا دیں گے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو نے لالہ موسیٰ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ آج سلیکٹڈ کو عوام کا سمندر دکھائے گا کہ کہ وہ اب ظلم و ستم تلے دبنے والے نہیں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو کہتا تھا کہ احتجاج کرنا ہو گا تو کنٹینر دے گا وہ آج ہمارے راستےمیں کنٹینر لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو پکڑا جا رہا ہے۔ پکڑ  دھکڑ ہو رہی ہے۔ پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی بتا دوں کہ گلگت بلتستان  کے الیکشن آرہے ہیں اور ان میں ابھی سے دھاندلی شروع ہے۔ میں خبردار کر دوں گلگت  بلتستان میں دھاندلی اگر ہوئی تو یہ قومی سلامتی کو خطرہ ہوگا۔  گلگت بلتستان سی پیک کا پہلا پڑاو ہے۔ 

پیپلز پارٹی اس دھاندلی کو نہیں مانے گی۔ میں خود جا کر الیکشن مہم کی قیادت کروں گا۔ اور اگر دھاندلی ہوئی تو اگلے ہی دن اسلام آباد آکر ہم  احتجاج کریں گے

%d bloggers like this: