اہلیان لاہور کانوں کو ہاتھ لگانے لگے

لاہور(ویب ڈیسک)غالب مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے ایک خاتون کی بوری بند باڈی ملنے کا معمہ حل کر لیا ، 27سالہ خاتون روبینہ ناز کے کیس میں بہنوئی ہی مجرم نکلا۔پو لیس کے مطابق چند روز قبل جان سے محروم کی جانے والی روبینہ ناز کے ملزم سرفراز کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔



پولیس کے مطابق ملزم سرفراز احمد کے اپنی سالی روبینہ ناز کیساتھ گذشتہ 15سال سے مراسم تھے ، روبینہ نازاپنے بہنوئی سرفرازکیساتھ نکاح کرنا چاہتی تھی جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پرملزم سرفراز احمد نے چند روز قبل اپنے ساتھی جاوید مسیح کیساتھ مل کر روبینہ نازکو زندگی سے محروم کر دیا اور اسکی باڈی کو بیڈشیٹ میں لپیٹ کرکر ظفر علی گندے نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔







%d bloggers like this: